جوہانسبرگ،4مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افریقی ملک مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے کیمپ پر شدت پسندوں کے راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شہریت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا، تاہم زخمی ہونے والوں میں امن مشن مین شامل سویڈن کا ایک شہری اور لائیبریا کے فوجی شامل ہیں۔گزشتہ سال اقوام متحدہ کے امن مشن کے کیمپ پر حملے میں شدت پسند تنظیم القاعدہ سے وابستہ جنگجو شامل تھے۔اقوام متحدہ کی امن فوج اور فرانسیسی فورسز ملک کے شمال میں شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے مالی کی فوج کی مدد کر رہی ہیں۔شدت پسندوں نے 2012 میں ملک کے ایک حصے پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم کارروائی کرے اْنھیں علاقے سے باہر دھکیل دیا گیا۔جنگجو اب ملک کے جنوب میں پڑوسی ملک برکینا فاسو سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔